جے پور،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)جے پور ضلع کے دس میونسپل حلقہ میں بی جے پی کا صفایا ہوگیا ہے۔یہاں ایک بھی میونسپل میں بی جے پی نے اپنا بورڈ نہیں بناسکی۔
دس میں سے نو سیٹ کانگریس کے حصہ میں گئی ہے، تو ایک سیٹ آزاد امیدوار کے کھاتے میں گیا ہے۔جے پور ضلع میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے جے پور کی 10 میں سے 9 میونسپل میں اپنا بورڈ بنایا تھا۔ ایسے میں دیکھا جارہا ہے کہ سارا سارا معاملہ الٹ پلٹ ہوگیا۔
ان میں سب سے پہلے شاہ پورہ اور وراٹ نگر میونسپلٹی کانتیجہ کانگریس کے حق میں تھا، یہاں دونوں چیئرمین کانگریس کے بنے ہیں۔خیال رہے کہ کانگریس نے 10 سال بعد چیمو شاہ پورہ پر قبضہ کیاہے، کانگریس کے جیتنے والے نو منتخب چیئرمین کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے آتش بازی کی، نعرے لگائے، ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔
واضح ہو کہ ضلع جے پور میں چوموں، رین وال، جوب نیر، پھولیرا، بگرو، چاکسو اور سانبھر لیک میونسپلٹی میں 220 منتخب کونسلرس نے چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کرنے والے 17 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیاگیا۔ اسی دوران 100 کونسلرز نے شاہ پورہ، کوٹ پوتلی اور وراٹ نگر میونسپل بورڈوں کو ووٹ دے کر اپنے بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب کیا۔